(عثمان خان)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعیت علمااسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے شاہد خاقان عباسی کو مری میں آئندہ ملکر انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا،دونوں رہنماﺅں کا آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں امیر جے یوآئی ضلع راولپنڈی امیدوار حلقہ این اے 56ڈاکٹر حافظ ضیاالرحمن بھی شریک ہوئے،ان کے علاوہ جے یوآئی کے امیدوار حلقہ این اے 51 پروفیسرزبیرعباسی ، امیدوار حلقہ پی پی 6 ارشد محمود عباسی بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 2024 کا پہلا قتل کس شہر میں ہوا؟ قاتل کون؟ وجہ جان کر آپ بھی افسردہ ہو جائینگے