صدام حسین کی بیٹی کے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے کہا ہے کہ امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی مجھے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔
صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے اپنے والد کی 18 ویں برسی کے موقع پر عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنی یادداشتوں میں تصدیق کی ہے کہ النامق خاندان ہی نے ان کے بارے میں اطلاع دی تھی اگر عراقیوں نے ان کو چنا تو مجھے سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
رغد نے کہا کہ اس وقت پورا خطہ المیوں کی لپیٹ میں ہے، عراقیوں کو چاہیے کہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو مسترد کردیں اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔
رغد صدام حسین نے یہ بھی کہا کہ کسی کو حق نہیں کہ مجھے سیاست میں کام کرنے سے روکے۔
سابق عراقی صدر کی بیٹی نے مزید کہا کہ آج ہمارا عرب خطہ بہت سے المیوں اور خطرناک واقعات کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے عراق بھی اس مرحلے سے گزر سکتا ہے اور یہ دوسروں سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔