سال 2024 ختم،اسرائیلی مظالم نہ رک سکے، تازہ حملوں میں 10 فلسطینی شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سال 2024 ختم ہوگیا لیکن فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم نہ رک سکے،جبالیہ، بوریج پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 10 شہید گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق سال 2024ء میں اسرائیل کی فلسطینوں ظلم و بربریت جاری ہے،نئے سال کے افتتاحی روز جبالیہ، تروش خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری سے 7 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر بچے تھے۔
اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے ہسپتال مکمل تباہی کے دہانے کے قریب پہنچ گئے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے بارے میں شدید تشویش پیدا ہوئی ہے کیونکہ اس میں ممکنہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا حوالہ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ دنوں سے غزہ میں خون جما دینے والی سردی اور شدید بارش بے گھر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔خیموں میں پانی بھر گیا،شدید ٹھنڈ سے 6 بچوں سمیت 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں پر بمباری سے 24 گھنٹوں میں 40 فلسطینی شہید ہوئے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 45 ہزار 541 ہوگئی۔