2025 کی پہلی درخواست دائر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے شہری پریشان ہیں، نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے

Jan 01, 2025 | 10:09:AM
2025 کی پہلی درخواست دائر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں سال 2025 کی پہلی درخواست دائرکردی گئی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیاگیاہے۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے  دائرکی گئی ،متفرق درخواست  میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیاہے،درخواست میں اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزارکاکہناہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا جس سے شہری پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاکوئی جواز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی نئی کابینہ کو سوشل میڈیاپر بیان دینے پر روک دیاگیا

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔