نئے سال کے پہلے دن سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا،ڈالر بھی سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایاز رانا ) نئے سال کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1881 پوائنٹس کے اضافہ سے بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 8کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ۔
آج 46 ارب روپے مالیت کے 95 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر روپے کے مقابلہ میں سستا ہو گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر278 روپے50 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 55 پیسے پر بند ہوا تھا۔