سال 2025 ، عدالتوں سے بروقت انصاف کی فراہمی سب سے بڑا چیلنج
15 لاکھ مقدمات التواء کا شکار ،لاہور ہائیکورٹ میں 25، ضلعی عدالتوں میں 750 ججز کی کمی کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف)سال 2025 ، عدالتوں سے بروقت انصاف کی فراہمی سب سے بڑا چیلنج،15 لاکھ مقدمات التواء کا شکار ، لاہور ہائیکورٹ میں 25, ضلعی عدالتوں میں 750 ججز کی کمی کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2025 ، عدالتوں سے بروقت انصاف کی فراہمی سب سے بڑا چیلنج ہے،پندرہ لاکھ مقدمات التواء کا شکار ، لاہور ہائیکورٹ میں 25, ضلعی عدالتوں میں 750 ججز کی کمی کا سامنا ہے۔
رواں سال لاہور ہائیکورٹ کے 2 اور ضلعی عدالتوں کے 20 سیشن ججز ریٹائر ہوں گے،ججز کی مزید ریٹائرمنٹ سے عدالتوں میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
وکلاء اور سائلین نے بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے خالی آسامیوں پر ججز تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارِ الحق پنوں 27 مارچ 2025 کو ریٹائرڈ ہوں گے،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی 14 ستمبر کو ریٹائر ہوں گے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد زاہد غزنوی ، 2 جنوری 2025 کو ریٹائر ہوں گے،محمد زاہد غزنوی جج انٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد تنویر اکبر 3 جنوری 2025 کو ریٹائر ہو جائیں گے،سیشن جج محمد تنویر اکبر،، جوڈیشل اینڈ کیس مینجمنٹ لاہور ہائیکورٹ میں تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرزاق 13 فروری 2025 کو ریٹائر ہوں گے،عبدالرزاق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق محمود زرغام 2 مارچ 2025 کو ریٹائر ہوں گے،طارق محمود زرغام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرشید عابد 27 مارچ 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج عبدالرشید عابد ،اس وقت پنجاب سروس ٹریبونل میں تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام عباس ، 30 اپریل 2025 کور ریٹائر ہوں گے،سیشن جج غلام عباس پنجاب سروس ٹریبیونل میں تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان احمد سعید 4 مئی 2025 کو ریٹائر ہوں گے،عرفان احمد سعید اس وقت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال تعینات ہیں
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غفار مہتاب ،15 جون 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج غفار مہتاب بینکنگ کورٹ ملتان تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج انجم رضا سید، 10 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے،انجم رضا سید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خانیوال تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد ابراہیم اصغر 18 اگست 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج محمد ابراہیم اصغر،جج بینکنگ کورٹ بہاولپور تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال شیخ یکم ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج جوید اقبال شیخ اس وقت انسدادِ دہشتگردی کورٹ فیصل اباد تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قمر الزمان 20 ستمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،قمر الزمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد علی ، 15 اکتوبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،اسد علی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگ تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہد اسلام 3 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نواز مارتھ 7 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
سیشن جج محمد نواز مارتھ پنجاب لیبر کورٹ لاہور ، فیروز والا ، شیخورہ تعینات ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کلیم خان 13 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
محمد کلیم خان جج بینکنگ کورٹ نمبر ون لاہور تعینات ہیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک شبیر احمد 23 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے۔
سیشن جج ملک شبیر احمد جج بینک کے کورٹ نمبر دو لاہور تعینات ہیں،سیشن جج شاہد اسلام پریزائڈنگ افیسر پنجاب لیبر کورٹ ڈی جی خان تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہری محمد طارق جاوید 28 نومبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،چودری محمد طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ 26 دسمبر 2025 سکور ریٹائر ہوں گے،سیشن جج تنویر احمد شیخ،، سپیشل کورٹ سینٹرل ون لاہور تعینات ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نوید اقبال 31 دسمبر 2025 کو ریٹائر ہوں گے،سیشن جج محمد نوید اقبال اس وقت رحیم یار خان میں او ایس ڈی ہیں۔