’’ٹیم کیلئے کھیلیں اپنے لئےنہیں‘‘گوتم گھمبیر کھلاڑیوں پربرس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں پر برس پڑے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ٹیم کے ڈریسنگ روم کی افراتفری کو بھی سامنے لے آئے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے اپنی تقریر میں کسی کا نام لیے بغیر بہت کچھ کہہ دیا۔
گوتم گمبھیر نے کہا کہ اب بہت ہو گیا ہے، نیچرل گیم کے نام پر کھلاڑی اپنی مرضی کر رہے ہیں، صورتِ حال کے مطابق نہیں کھیل رہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں کھلاڑیوں کو جس طرح انہوں نے ٹیم کے لیے کھیلنا چاہا کھیلنے دیا، اب وہ فیصلہ کریں گے کہ انہیں کیسے ٹیم کے لیے کھیلنا ہے۔
ہیڈ کوچ نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی حکمتِ عملی کے مطابق نہیں کھیلے گا تو اس کو تھینک یو کہہ دیا جائے گا، کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلنے کے بجائے اپنی مرضی کرتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بیٹرز بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے پرفارمنس نہیں دے رہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈریسنگ روم میں ماحول آئیڈیل نہیں ہے، سلیکٹرز، کھلاڑی اور کوچنگ سٹاف ایک پیج پر نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے، 1 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔