کراچی میں مذہبی جماعتوں کے مختلف مقامات پر دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم 

Jan 01, 2025 | 11:50:AM
کراچی میں مذہبی جماعتوں کے مختلف مقامات پر دھرنے، ٹریفک کا نظام درہم برہم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈٖیسک )شہر قائد میں دھرنے نمائش چورنگی، ابوالحسن اصفہانی روڈ، کامران چورنگی اور واٹرپمپ پر دیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق نمائش چورنگی ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے، ابو الحسن اصفہانی روڈ عباس ٹاؤن آنے جانے والے روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند ہیں، کامران چورنگی سے موسمیات آنے جانے والاروڈ بھی مکمل بند کیا گیا ہے۔

واٹر پمپ سے انچولی جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ سہراب گوٹھ سے واٹر پمپ جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہوا ہے۔

دوسری مذہبی جماعت کی جانب سے گلبائی اور اورنگی ٹاؤن میں دھرنا دیا جا رہا ہے، گلبائی پراچا چوک ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ پراچا چوک سے گلبائی جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شاہراہ اورنگی ٹاؤن پونے پانچ سے بنارس آنے والا روڈ ٹریفک کیلئے بند ہے، بنارس سے اورنگی ٹاؤن پونے پانچ جانے والا روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہوا ہے۔