معاشی بحالی کے اثرات، دالیں، گھی اور کوکنگ آئل سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملکی معاشی بحالی کے نتیجے میں اشیاء خورو نوش کی قیمتیں بھی نیچے آنے لگی , دالیں، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فیصل آباد کی غلہ منڈی میں گزشتہ دو ماہ میں دالیں فی کلو 50 روپے سے 100 روپے تک سستی ہوگئیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل میں 30 روپے فی کلو تک کی کمی آئی۔
مہنگائی میں کمی ثمرات عوام کو ملنے لگے، فیصل آباد میں دالوں کی قیمتوں میں مسلسل کمی رونما ہورہی ہے۔
دال چنا 375 روپے سے کم ہوکر 295 روپے فی کلو ہوگئی، کالے چنے 300 سے کم ہوکر 250 روپے جبکہ دال ماش 90 روپے کمی کے بعد 430 روپے فی کلو پر فروخت ہونے لگی۔
یہ بھی پڑھیں : قیدیوں کیلئے اچھی خبر پنجاب حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا
نئی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے مقامی انتظامیہ نے بھی کارروائیاں تیز کردیں۔
کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 روپے فی کلو تک کمی آئی ہے۔