احسن محسن سے شادی والدہ کی مرضی کے خلاف کی:منال خان کاانکشاف
والد نے مجھے سپورٹ کیا،دونوں بہنوں کو انڈسٹری میں متعارف کروانےوالے بھی والد ہی تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ منال خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی والدہ احسن محسن کے ساتھ ان کی شادی کے خلاف تھیں۔
اداکارہ منال خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں اپنی اداکارہ بہن ایمن خان کے ساتھ شرکت کی جس میں انہوں نے کئی موضوعات پر گفتگو کی۔
منال خان نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ احسن محسن کے ساتھ شادی کےلیے میری والدہ رضامند نہیں تھیں کیونکہ جب میں نے احسن محسن سے شادی کےلیے اپنی والدہ سے ذکر کیا تو انہوں نے صاف انکار کردیا تھا۔
منال خان نے کہاکہ جب میں نے اپنے والد کو بتایا کہ میں کسی کو پسند کرتی ہوں اور اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہوں لیکن ماما اس شادی کےلیے نہیں مانیں گی تو اس موقع پر والد نے مجھے مکمل سپورٹ کیا اور کہا کہ اگر تم یہ شادی کرنا چاہتی ہو تو میں تمہارے ساتھ ہوں۔
ایمن خان اور منال خان کااس موقع پر مزید کہنا تھا ان کے والد انہیں بہت سپورٹ کرتے تھے،ہم دونوں بہنوں کو انڈسٹری میں متعارف کروانے والے بھی ہمارے والد ہی تھے جن کے بھروسے اور محنت کے سبب آج وہ دونوں اس مقام پر ہیں اور خودمختار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ ستاروں کے مہنگے اور شاہانہ گھر، قیمتیں ہوش اڑا دیں
واضح رہے کہ منال خان نے ساتھی اداکاراحسن محسن اکرام سے 10 ستمبر 2021 میں محبت کی شادی کی تھی۔