پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا: اسحاق ڈار   

Jan 01, 2025 | 12:13:PM
پاکستان عالمی امن اور سکیورٹی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہےگا: اسحاق ڈار   
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے، اقوامِ متحدہ کے ممبر ممالک کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کی پاسداری کے لیے پُرعزم ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا اس وقت مسائل اور چیلنجز کے دہانے پر کھڑی ہے، پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں گے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔