عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی

Jan 01, 2025 | 12:30:PM
عمران خان پر پنجاب میں درج مقدمات کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پنجاب میں کتنے مقدمات درج ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سامنے آگئی۔

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کیخلاف پنجاب میں 59 مقدمات درج ہوئے، عمران خان کو 26 مقدمات میں گرفتار کیا گیا،رپورٹ میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی 18 مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، عمران خان کو 2 مقدمات میں ببگناہ قرار دیا جا چکا ہے، پنجاب کی حدود میں درج کل 59 مقدمات میں سے 21 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی ایف آئی آرز میں نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ 38 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سپلیمنٹری بیان کے بعد نامزد کیا گیا، عمران خان کے خلاف درج 9 مقدمات میں تفتیش ہی مکمل نہیں ہو سکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمران خان کے خلاف درج 48 مقدمات میں نامکمل چالان جمع کروائے گئے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ میں مکمل چالان جمع کروا دیا گیا ہے۔