سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

Jan 01, 2025 | 12:53:PM
سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔

 ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ31 دسمبر 2024 کو موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد سکول آج یکم جنوری 2025 کو معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل بحال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔