دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو: مریم نواز

Jan 01, 2025 | 13:06:PM
دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو: مریم نواز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ دعا ہے سال نو پاکستان کے عوام کیلئے خوشحالی کی نوید ہو۔

سال نو پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، عوام کی خوشیوں، صحت اور جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت دعا گو ہوں، سال نو میں انفرادی اور اجتماعی طور پر نئی شروعات اور روشن مستقبل کے آغاز کا عزم کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت، حفاظت اور ترقی کے مشن کو آگے بڑھائیں گے، نواز شریف کینسر ہسپتال، سرگودھا کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ، آٹزم سکول اور آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے سال نو وطن عزیز سے غربت و افلاس، دہشتگردی و انتہا پسندی اور جرائم کے خاتمے کا سال ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ الحمدللہ 2024 میں تعلیم، زراعت، انرجی اور ہیلتھ سمیت ہر شعبے میں تاریخی اور ریکارڈ پراجیکٹ لائے، اب مزید آگے بڑھیں گے، ہم ایک مستحکم، روشن اور خوشحال مستقبل کا عزم کرتے ہیں، 2024 میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ہر جوان اور افسر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، سال نو کے آغاز میں عہد کرتے ہیں دن رات کام کریں اور عوام کی خدمت کا وعدہ نبھائیں گے، دعا ہے 2025 کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو۔