محکمہ ایکسائز نے سال نو کا پہلا مقدمہ درج کروا دیا

Jan 01, 2025 | 15:11:PM
محکمہ ایکسائز نے سال نو کا پہلا مقدمہ درج کروا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)محکمہ ایکسائز نے 60 لیٹر جعلی شراب قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کروایا۔

خفیہ اطلاع پر محکمہ ایکسائز  کے ڈائریکٹر جنرل عمر شیر چٹھا کی ہدایات پر جعلی شراب کیخلاف کارروائی کی گئی ،ملزم ولید اسحاق کرامت کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج کروایا۔

انسپکٹر قمر زیدی کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی ،ایکسائز حکام کے  مطابق 30،30لیٹر کی دو گلین میں 60 لیٹر شراب لے جارہا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں : نئے سال کے آغاز کیساتھ ہی خصوصی بچوں کیلئے اچھی خبر

حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے نیو ایئر نائٹ میں مواد سے سینکڑوں لیٹر شراب بناکر فروخت کرنا تھی ۔