سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ کار تبدیل،ڈبل پنشن لینے پر پابندی 

پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا،سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی

Jan 01, 2025 | 15:23:PM
سرکاری ملازمین کی پنشن کا طریقہ کار تبدیل،ڈبل پنشن لینے پر پابندی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا  طریقہ کار تبدیل کردیا گیا جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کی آمد  کے ساتھ سرکاری افسران اورملازمین پرڈبل پنشن لینے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے سرکاری افسران اورملازمین کی پنشن میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں،پنشن کی نئی شرائط عائد کرنے سے قومی خزانے کوسالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق اہم عہدوں پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے،نوٹیفکیشن پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا، آئندہ پنشن سروس کے آخری 24ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:معاشی استحکام حاصل کرلیا،اب ٹیک آف کرنا ہے:وزیراعظم

پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا،وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات فوری نافذ کردیں۔