انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پاگیا

Jan 01, 2025 | 15:43:PM
انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان طلاق کا تصفیہ طے پاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی معروف فلم اسٹار جوڑی انجیلینا جولی اور بریڈپٹ کے درمیان 8سال کے طویل تنازع کے بعد طلاق کا تصفیہ طے پاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو انجیلینا جولی اور بریڈپٹ نے لاس اینجلس کی سپیریئر کورٹ میں طلاق کے تصفیے پر دستخط کیے،تاہم معاہدے کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

 انجیلیناجولی کے وکیل کا کہنا ہے کہ اداکارہ طلاق کا تصفیہ ہوجانے پر خوش ہیں،انہوں نے تصفیےکی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں،دوسری جانب بریڈپٹ کے نمائندے کی جانب سے  بھی فوری طورپر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ۔

انجیلیناجولی اور بریڈ پٹ نے 2014 میں شادی کی تھی،تاہم اختلافات کے باعث انجیلینا جولی نے 2016 میں بریڈ پٹ سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے 2019 میں دونوں کو سنگل ڈیکلیئر کر دیا تھا،دونوں 6 بچوں کے والدین ہیں۔