2025کا پہلا دن، لاہور چڑیا گھر میں انٹری ٹکٹ 2 گنا بڑھا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سال نو کے پہلے ہی روز لاہور چڑیا گھر میں عام شہری کی انٹری مشکل ہو گئی،ٹھیکیدار نے انٹری ٹکٹ 2گنا بڑھا دی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار نے انٹری ٹکٹ 100روپے کی بجائے 300روپے کردی ، شہریوں سے 100روپے انٹری کیساتھ 200روپے سانپ گھر کی ٹکٹ وصول کی جارہی ہے۔
شہریوں کی بڑی تعداد مایوس ہو کر واپس جانے لگی،شہری نے کہاکہ کسی کی مرضی ہے وہ سانپ ہاؤس دیکھے یہ نہ دیکھے، زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ انٹری ٹکٹ کے علاوہ دیگر سہولتوں کی زبردستی ٹکٹ لینا زیادتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے سال کاپہلا دن، سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
یاد رہے کہ چڑیا گھر کا ٹھیکہ 50کروڑ روپے میں نجی کمپنی کو دیا گیا ہے۔