شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ولیمہ پرڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی

Jan 01, 2025 | 17:04:PM
شہریار منور اور ماہین صدیقی کی ولیمہ پرڈانس ویڈیو وائرل ہوگئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکار شہریارمنور اوراداکارہ ماہین صدیقی کی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں جنہیں صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

ولیمہ کی تقریب میں اس نئی نویلی جوڑی کے خوشی سے رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جن پر صارفین ملے جلے تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خوبصورت جوڑی نے شادی کے روز قیمتی لباس زیبِ تن کیے،ایک رپورٹ کے مطابق ماہین صدیقی کی جانب سے بارات کے دن پہنے گئے سنہری رنگ کے لباس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے ہے،دوسری جانب دولہاشہریارمنور نے بارات پر لال رنگ کا پرنس کوٹ پہنا تھا،اس طرح جوڑی نے روایت سے ہٹ کر ولیمہ پر گہرے رنگوں کا انتخاب کیا ۔

شہریار منور نے سیاہ تو ماہین نے سرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا پہناجس کے بھی سوشل میڈیا پرچرچے ہو رہے ہیں ۔