سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 5 فروری تک اضافہ

Jan 01, 2025 | 17:41:PM
سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 5 فروری تک اضافہ
کیپشن: سکول طلبا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)آزاد کشمیر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔

محکمہ تعلیم نے آزاد کشمیر میں موسم اور سخت سردی کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے 2 فروری کے بجائے 6 فروری کو کھلیں گے، موسم سرما کی تعطیلات میں 4  فروری 2025 تک توسیع کی گئی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلان کردیا گیا تھا۔ اعلامیےکے مطابق صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی سکول بند رہیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی محکمہ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک جب کہ پہاڑی علاقوں میں 23 دسمبر سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا رمضان المبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان