پی ایس ایل 10:افغانستان کے منیب الرحمٰن بھی رجسٹر ہو گئے

Jan 01, 2025 | 18:42:PM
پی ایس ایل 10:افغانستان کے منیب الرحمٰن بھی رجسٹر ہو گئے
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان سپر لیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی رجسڑیشن کا عمل جاری،افغانستان کے منیب الرحمٰن بھی رجسٹر ہو گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سلسلے میں دنیا بھر کے کرکٹرز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،افغانستان کے کھلاڑی منیب الرحمٰن نے بھی پی ایس ایل کے لیے دستیابی ظاہر کر دی۔

ضرورپڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،سعود شکیل چھٹےنمبر پرآگئے،بابراعظم کی تنزلی

اب تک آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ، ساؤتھ افریقہ کے بلے بازریلے روسو ، آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر الیکس کیری، میتھیو شارٹ، شان ایبرٹ،  عثمان خواجہ، انگلینڈ کے ٹام کرن، ڈیوڈ ولی، ڈیوڈ ملان اور جیسن رائے، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، مستفیض الرحمان اور زمبابوے کے سکندر رضا، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی، مارٹن گپٹل سائن اپ کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ پلیئرزڈرافٹ پہلی بار بلوچستان میں منعقد کیا جائے گا جس کی میزبانی 11 جنوری 2025 کو گوادر کرے گا۔