آدھے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان

517 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں،الیکشن کمیشن

Jan 01, 2025 | 18:57:PM
آدھے ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے آدھے ارکان نے گوشوارے جمع نہیں کروائے،گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کے معطل ہونے کا امکان ہے۔

الیکشن کمیشن میں 517 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کروائے ہیں،الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی،وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے گوشوارے جمع نہ کرائے،فاروق ایچ نائیک،علیم خان،سعید غنی،حافظ نعیم نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

سینیٹ کے 23 قومی اسمبلی کے 116 ارکان نے گوشوارے جمع نہ کرائے،پنجاب اسمبلی کے 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے گوشوارے جمع نہ کرائے،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 24 ممبران نے گوشوارے جمع نہ کرائے،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک ممبران تاخیر سے گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی،رانا محمود الحسن،حامد خان ،انوار الحق کاکڑ اور ایمل ولی خان نے الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہیں کرائے،سردار یوسف،شہرام خان ،انجم عقیل ،شیخ آفتاب ، عقیل ملک اوردانیال چوہدری بھی گوشوارے نہ جمع کرانے والوں میں شامل میں شامل ہیں۔

شیخ وقاض اکرم،عطا اللہ تارڑ ،میاں اظہر،زین قریشی،اعجاز الحق ،طارق بشیر چیمہ ،اویس لغاری،جمشید دستی،خورشید شاہ ،مولانا فضل الرحمان،محمود اچکزئی،اختر مینگل اور فاروق ستار نے  بھی سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
حافظ فرحت عباس، خواجہ عمران نذیر سمیت 208اراکین پنجاب اسمبلی نے اپنے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔