تجارتی خسارے میں اضافہ، برآمدات اور درآمدات بھی بڑھ گئیں

جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا ہے،ادارہ شماریات نے ششماہی رپورٹ جاری کردی

Jan 01, 2025 | 19:15:PM
تجارتی خسارے میں اضافہ، برآمدات اور درآمدات بھی بڑھ گئیں
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارے بڑھ گیا، برآمدات اور درآمدات میں بھی اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمارجاری کردیئے ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق دسمبر 2024میں ماہانہ بنیادوں پرتجارتی خسارہ46.61 فیصدبڑھ گیا،دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 34.80فیصدکااضافہ ہوا،جولائی سے دسمبر تک تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔

دسمبر 2024 میں تجارتی خسارےکاحجم 2 ارب 44 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا،جولائی تادسمبر تجارتی خسارہ11 ارب 17 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہا،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں برآمدات 10.52 فیصد بڑھیں،دسمبر2024 میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں0.67فیصد کااضافہ ہوا،ماہانہ بنیادوں پر دسمبرمیں برآمدات میں0.28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ضرورپڑھیں:نئے سال کا پہلا دن، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 3 ریکارڈز بن گئے

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دسمبر 2024 میں برآمدات 2 ارب84 کروڑ10لاکھ ڈالرز رہیں،جولائی تادسمبر2024میں برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ10لاکھ ڈالرزرہا،دسمبرمیں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پردرآمدات میں اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں درآمدات6.11 فیصد بڑھیں،نومبرمیں درآمدات 5 ارب 28 کروڑ 50لاکھ ڈالرز رہیں،رواں مالی سال کے 6 ماہ میں درآمدات 27 ارب 73 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رہیں۔