(ویب ڈیسک) امریکی شہر نیواورلینز میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی اچانک ہجوم پر چڑھا دی، حادثہ میں 10 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، نیو اورلیئنز کے میئر نے اس واقعے کو 'دہشت گردی' قرار دیا ہے۔ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینا کرک پیٹرک نے بتایا کہ واقعے میں دو پولیس افسران بھی نشانہ بنے ہیں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی ہلاکتوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں۔
گورنر لوئیسیانا جیف لینڈری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ بوربون اسٹریٹ پر ایک خوفناک واقعہ پیش آیا ہےوہ متاثرین کے لیے دعا گو ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اس کے ساتھ ہی شہریوں کو وہاں جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نیو اورلیئنز میں نئے سال کا جشن منانے کے دوران پیش آیا جبکہ شہر میں کالج کے فٹ بال ٹورنامنٹ کے آل اسٹیٹ باؤل کے کوارٹر فائنل مقابلے کے آغاز میں چند گھنٹے باقی تھے اور اس موقع پر تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مزید پڑھیں:ویتنام میں جڑواں بچے کس طرح پیدا ہوئے، دنیا کا حیرت انگیز واقعہ سامنے آگیا