ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری، ٹاپ 10 بیٹرز کی فہرست میں کونسا واحد پاکستانی شامل ہے؟

Jan 01, 2025 | 21:43:PM

(24نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے نئی ٹیسٹ پلیئرز  رینکنگ جاری کردی ہے۔

نئی رینکنگ میں ٹیسٹ بیٹرز کی فہرست میں انگلینڈکے جوروٹ کا پہلا نمبر  برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک  دوسرے اور  نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا تیسرا نمبر ہے۔

بھارت کے یشسوی جسوال ایک  درجہ ترقی کے بعد  چوتھے نمبر  پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلےگئے ہیں جبکہ پاکستان کے سعود شکیل تین درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر  پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تین درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر  پر آگئے ہیں۔

ٹیسٹ بیٹرز  میں پاکستان کے بابراعظم 2 درجہ تنزلی کے بعد17 ویں نمبر  پر چلےگئے ہیں۔ محمد رضوان کی 2  اور  سلمان آغا کی رینکنگ میں 5 درجہ تنزلی  ہوئی ہے اور دونوں بالترتیب 21 ویں اور 23 ویں نمبر  پر چلےگئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی فہرست  میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

جنوبی افریقا کے مارکو یانسین 6  درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر  پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے نعمان علی ایک درجہ تنزلی کے بعد 9 ویں نمبر پر چلےگئے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز  میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 4 درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر  پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رواں ماہ 150 ڈومیسٹک کرکٹرز کے کنٹریکٹس کا اعلان متوقع

مزیدخبریں