ملک کے مختلف حصوں میں دھند چھا گئی،موٹرویز بند

لاہور ملتان موٹروے ایم تھری بوجہ دھند فیض پور سے جڑانوالہ تک،لاہور سیالکوٹ موٹروے بند رہے گی ۔ترجمان موٹروے پولیس

Jan 01, 2025 | 22:25:PM
ملک کے مختلف حصوں میں دھند چھا گئی،موٹرویز بند
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں دھند چھا گئی،حد نگاہ صفر ہونے پر موٹروے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق حد نگاہ میں کمی ہونے پر موٹروے مختلف مقامات سے بند کردی گئی ہے،لاہور ملتان موٹروے ایم تھری بوجہ دھند فیض پور سے جڑانوالہ تک بند کر دی گئی ہے،لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے،موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ضرورپڑھیں:امریکا میں کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھادی، 10 افراد ہلاک

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس کا استعمال کریں،دوران سفر رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 130 یا ٹویٹر سے مدد لی جا سکتی ہے،موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے،دھند میں لین کی خلاف ورزی حادثات کا سبب بن سکتی ہے،روڈ یوزرز دھند میں لین ڈسپلن کو یقینی بنائیں ، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پر سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔