ملکی معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے،حقیقت کیا ہے؟

Jan 01, 2025 | 23:01:PM
ملکی معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے،حقیقت کیا ہے؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اظہر تھراج)حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ملکی معیشت ٹیک آف کر رہی ہے ،مہنگائی کنٹرول میں ہے ،ملک میں سرمایہ کاری کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں ،کیا حقیقت میں بھی ایسا ہے؟

 وفاقی کابینہ کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ اُمید ظاہر کی ہے کہ ’اُڑان پاکستان‘ جیساپروگرام معیشت کو مزید استحکام دے گا،اب وزیر اعظم نے برآمدات بڑھانے کی بات کی ہے لیکن آئی ایم ایف کے اعداد وشمار تو کچھ اور ہی کہانی بتا رہے ہیں ،آئی ایم ایف نے 5 سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھنے کے حکومتی دعوے کی نفی کرتے ہوئے 5سال میں پاکستانی برآمدات سالانہ 42 ارب 93 کروڑ ڈالر تک پہنچنےکا تخمینہ لگایا ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 26-2025 میں پاکستانی برآمدات کا تخمینہ34 ارب21کروڑ 70لاکھ ڈالرز ہے جبکہ مالی سال 27-2026 میں پاکستانی برآمدات 36 ارب 98 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف نے مالی سال 28-2027 کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 39 ارب 81 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ مالی سال29-2028 میں پاکستانی برآمدات 42 ارب 93کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، پاکستانی برآمدات کا5 سال کا تخمینہ آئی ایم ایف کےحالیہ رپورٹ کا حصہ ہے۔اب اِسی طرح حکومت زیادہ سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے کیلئے ٹیکس چوروں کو نیٹ میں لانے کیلئے اقتدامات تو کر رہی ہے لیکن فی الحال حکومت ٹیکس وصولیوں میں بھی ناکام نظر آرہی ہے ۔

پاکستان60 کھرب روپے کے محصولات جمع کرنے کی آئی ایم ایف کی بنیادی شرط پوری کرنے میں ناکام رہا، پہلی ششماہی میں مجموعی وصولیاں ہدف سے386 ارب روپے کم رہیں۔اس دوران حکومت تاجر دوست اسکیم کے تحت 23.4ارب روپے جمع کرنے کا آئی ایم ایف کا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی۔اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی کے 60.09 کھرب ہدف کے برعکس ایف بی آر نے دسمبر تک 56.23 کھرب ٹیکس جمع کیا، اس دوران وصولیوں کا شارٹ فال 386 ارب روپے رہا، تاہم یہ شارٹ فال ابتدائی تخمینوں سے کم ہے۔

اب اِسی طرح حکومت مہنگائی کے سنگل ڈیجٹ پر لانے کا دعوی کر رہی ہے لیکن ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت 7 فیصد بڑھ گئی ہے، مزید ایک کروڑ 30 لاکھ پاکستانی غریب ہوگئے ہیں۔اب یہ وہ اعداو شمار ہے جو بین الاقوامی ادارے بتا رہے ہیں ۔اِس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت نے ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا لیکن ابھی معیشت اور عوام کی فلاح کیلئے بہت کام کرنا باقی ہے ۔