میں نے استعفا ایک فو ن کال کی وجہ سے دیا ۔۔یونس خان کے تہلکہ خیز انکشافات

Jul 01, 2021 | 00:03:AM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفے کے معاملے پر خاموشی توڑ ڈالی اور تہلکہ خیز انکشافات سے سب کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کپتان یونس خان نے بتایا کہ حسن علی کے ساتھ واقعے پر استعفیٰ دینا ہوتا تو 4، 5 ماہ پہلے ہی دے دیتا، میرے استعفے سے حسن علی کے واقعےکا کوئی عمل دخل نہیں، ان کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی لیکن معاملہ حل ہوگیا تھا۔ مجھے بتایا گیا کہ حسن علی پشیمان ہیں تو میں خود ان کے پاس گیا۔

یو نس خا ن نے استعفے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کیمپ تھا۔ پی سی بی نے ببل سیکیور سے متعلق نہیں بتایا تھا، سب کو بتایا میری سرجری ہے پھر بھی میں کیمپ میں شامل ہوا،3جون کو پی سی کی کال آئی کہ آپ کی فلائٹ بک کرلی گئی ہے۔ 22 جون کو ڈاکٹر کی کال آئی کہ آپ نے ببل سیکیور جوائن نہیں کیا، میں نے انہیں کہا میری سرجری ہے میں ببل سیکیور میں نہیں آسکتا۔

یو نس خان نے بات آگے بڑھاتے ہو ئے مزید بتایا کہ میرے پاس ایک اور کال آئی ،میں ان کا نام ابھی نہیں بتا سکتا، میں نے انہیں بتایا کہ میری سرجری ہے میں جوائن نہیں کرسکتا، مجھے گہا گیا اگر آپ نہیں آئیں گے تو محمد حفیظ جیسی صورتحال ہوسکتی ہے، کال کرنے والے نے کہا جیسے حفیظ کے ساتھ کیا ویسے آپ کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے۔

یونس خان نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں حفیظ نہیں یونس خان ہوں اور میری مجبوری ہے، میری ہی عزت نہیں کی جائے گی تو کھلاڑی کی کیا عزت ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ ایم ڈی پی سی بی کو این ایچ پی سی کے کوچز سے متلق شکایت کی، وسیم خان کو کہا کہ جب ہم موجود ہیں تو باہر کے لوگ کیسے ٹپس دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تھا اور مجھے لاعلم رکھا جاتا تھا، آئندہ پی سی بی گیا تو ایک ایک چیز کنٹریکٹ پر لکھواؤں گا۔ یونس خان نے کہا کہ میں نے استعفیٰ اس کال کی وجہ سے دیا لیکن نام نہیں بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیؒں:وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حریم شاہ معاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات

مزیدخبریں