(ما نیٹر نگ ڈیسک) بھارتی میڈیاکے مطابق ملاڈ ایسٹ کے علاقے میں پولیس نے منشیات فروش خاتون اور اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کر لیا جو بالی وڈ اداکاروں کو چرس بیچا کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون کی تلاشی لینے پر اس سے دو کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ یہ خاتون گورے گائوں فلم انڈسٹری میں اپنے بیٹوں اجے اور وجے کے ساتھ مل کر اداکاروں اور اداکاراوں کو چرس بیچتی تھی۔ خاتون سے برآمد کی گئی چرس کی مالیت 40 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ لتا کا بڑا بیٹا وجے یادیو چھ ماہ قبل ریاست بہار میں 25 کلو چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔ اس کا چھوٹا بیٹا اجے یادیو 16 جون کو ڈھائی کلو چرس کے ساتھ پکڑا گیا تھا۔اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ پو را ٹبر ہی چرس فروشی کر تا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر حریم شاہ معاملےکی فرانزک بنیادوں پرتحقیقات