ادا کا رہ میر ا کی وا لدہ کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج

Jul 01, 2021 | 00:46:AM
ادا کا رہ میر ا کی وا لدہ کیخلاف چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک ) اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری کی جانب سے دیا گیا ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک ڈس آنر ہونے پر فیصل آباد کے تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ درج ۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ  شاہد محمود نے پرانے مراسم کی وجہ سے شفقت زہرہ کو 1 کروڑ روپے ادھاردیئے تھے۔ رقم کی واپسی کے لیے شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو ایک کروڑ روپے مالیت کا چیک دے دیا۔شاہد محمود نے چیک کیش کرانے کے لئے گلبرگ لاہور کے ایک نجی بینک میں جمع کرایا، تو چیک ڈس آنر ہو گیا۔جس پر شفقت زہرہ نے 15 روز میں رقم دینے کا وعدہ کیا۔

شاہد محمود نے دوبارہ چیک فیصل آباد کے نجی بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرایا،تو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک دوبارہ ڈس آنر ہو گیا۔ شفقت زہرہ نے شاہد محمود کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے رقم کی واپسی سے انکار کر دیا ۔پولیس نےشاہد محمود کی درخواست پر شفقت زہرہ کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 489-ایف کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یادرہے  کہ شفقت زہرہ نے مقدمہ کے مدعی شاہد محمود کے خلاف اپنے پلازے پر قبضے کا مقدمہ درج کروا یاتھا۔

یہ بھی پڑھیں:حرا کا مانی کو کا میڈین کہنے والی دوست کو زناٹے دا ر تھپڑ