جوڈیشل کمپلیکس میں ایف آئی اے کورٹس کو  بھی عدالتیں خالی کرنے کا نوٹس

Jul 01, 2021 | 11:01:AM
جوڈیشل کمپلیکس میں ایف آئی اے کورٹس کو  بھی عدالتیں خالی کرنے کا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوڈیشل کمپلیکس لاہور میں سات عدالتوں کو خالی کرانے کے بعد ایف آئی اے کی تین عدالتوں کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سیشن جج لاہور کی طرف سے سپیشل جج سنٹرل ون، ٹو اور تھری کو بھی دو روز میں عدالتیں خالی کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔ ابھی سات عدالتوں کو جانے کے لئے جگہ نہیں دی گئی تھی کہ مزید تین عدالتوں کو جگہ تلاش کرنے پر لگا دیا گیا۔جوڈیشل کمپلیکس میں 10 عدالتیں خالی کرا لی گئیں ہیں۔وفاقی اور صوبائی عدالتیں کہاں جائیں گیں، اس حوالے سے ابھی کچھ پتہ نہیں۔ دس عدالتوں کو خالی کروائے جانے کے نوٹسز کی وجہ سے اینٹی کرپشن، بنکنگ کورٹ، صارف عدالت، احتساب اور ایف آئی اے کی عدالتوں میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر  شمسی توانائی پر منتقل،سولر پینلز سے 1میگا واٹ بجلی حاصل