(ویب ڈیسک) امریکا کی معروف اداکارہ ایلیسن میک کو 2 خواتین کو بلیک میل کرنے اور انہیں جسم فروشی پر مجبور کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنادی ۔
تفصیلات کے مطابق اپریل 2019 میں اداکارہ نے بروکلین کی وفاقی عدالت میں خود پر عائد الزام کو قبول کیا تھا اور اس بات کا اعتراف کرلیا تھا کہ وہ لڑکیوں کو ایک بہترین ادارے میں کام کرنے کا جھانسہ دے کر اور پھر انہیں یرغمال بنا کر بھوکا رکھتی اور جسم فروشی پر مجبور کرتی تھی،38 سالہ ایلیسن میک نے عدالت میں شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اس فعل کو برا اور غیر قانونی تسلیم کیا تھاا ور مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ کو دوبارہ بروکلین کی عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے موقف سننے کے بعد خاتون کو 3 سال قید کی سزا سنادی۔
یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا