نصاب محدود ۔۔طلبا پھر مشکل میں۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نااہلی یاسستی، طلبا کو پھر مشکل میں ڈال دیا،امتحانات سے صرف 12 دن پہلے نصاب کو محدود کرنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گیارہویں اور بارہویں جماعت کی نصابی کتب کو شارٹ کر دیا گیا۔نصابی کتب کو 45 فیصد تک شارٹ کیا گیا۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے 14 اختیاری مضامین کو شارٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ منظور شدہ شارٹ کورسز کی تیاری 12 دن میں کیسے کریں ؟ پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا موقف ہے کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے تاخیر سے نصاب دیا گیا ۔کورونا کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہونے کے باعث نصاب کو شارٹ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بلیک میل.جسم فروشی پر مجبورکرناامریکی اداکارہ کو مہنگا پڑ گیا
واضح رہے کہ کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جانت متاثر ہو تھے وہیں تعلیمی سرگرمیاں بھی کافی عرصے تک معطل رہیں جس کے باعث طلباء کا ہی حرج نہیں ہوا بلکہ تعلیمی شعبوں سے منسلک پرائیویٹ ادارے بھی شدید متاثر ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے2کمسن لڑکیوں کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا