حج عازمین کیلئے بڑی خوشخبری۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) حرمین شریف کی انتظامیہ نے رواں سال حج کے لئے آپریشنل پلان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں برس 10ہزار کارکن عازمین حج کی خدمت پر مامور ہوں گے جبکہ وقوف عرفہ کے خطبے کا ترجمہ 10 زبانوں میں دیا جائے گا ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں طواف کے لیے 25 ٹریک بنائے گئے ہیں جبکہ سعودی خواتین بھی مہمانوں کی خدمت میں پیش پیش ہوں گی۔
دوسری جانب حرمین شریفین انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو 3 میٹر تک اوپر کردیا۔ذرائع کے مطابق حج سے قبل احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جا تا ہے۔ سفید کپڑا خانہ کعبہ کے چاروں طرف لگادیا گیا ہے، اس کام کو کِسوہ فیکٹری کے 50 سے زائد ماہرین نے انجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نصاب محدود ۔۔طلبا پھر مشکل میں۔۔