مالکن کے تشدد سے 15 سالہ ملازمہ جاں بحق ۔۔ لاش پنکھے سے لٹکا دی

Jul 01, 2021 | 15:18:PM

(24 نیوز)فیصل آباد کی رہائشی عالیزہ کے گھر میں کام کرنیوالی 15 سالہ سائرہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی، بیٹی کی وفات مالکن کے مبینہ تشدد سے ہوئی ، والدہ ۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ایوب کالونی میں مالکن نے مبینہ تشدد کرکے 15 سالہ سائرہ کو مار ڈالا اور لاش پنکھے سے لٹکا دی۔والدین کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ بچی کی وفات بخار کی وجہ سے ہوئی ہے۔
کمسن سائرہ کی والدہ شمیم کا کہنا ہے کہ بچی آٹھ ماہ سے عالیزہ نامی خاتون کے گھر میں آٹھ ہزار روپے ماہانہ پرکام کر رہی تھی۔ عالیزہ کے مبینہ تشدد سے سائرہ کی وفات ہوئی۔مالکن کے گھر ایوب کالونی پہنچے تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔
لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، وزیراعلیٰ فوری طور پر نوٹس لیکر انصاف دلائیں۔
یہ بھی پڑھیں:گھریلو جھگڑا: ناراض باپ نے چوہے مار دوا آئس کریم میں کھلا دی، ایک بچہ مارا گیا

مزیدخبریں