پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے 8 اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دینے کی خوشخبری سنا دی ،یونیورسٹیاں اٹک، گوجرانوالہ، راجن پور، پاکپتن ،حافظ آباد، بھکر، لیہ اور سیالکوٹ میں بنیں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کی اہمیت کے پیش نظر آئندہ بجٹ میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کئے گے ہیں جو کہ پچھلے سال کی نسبت 285 فیصد زیادہ ہیں۔
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر ضلع میں نئی یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لا رہی ہے اب تک چھ نیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 7 یونیورسٹیاں قائم کرنے کی تجویز ہے جوکہ بہاولنگرٹوبہ ٹیک سنگھ،مظفرگڑھ،ڈی جی خان،قصوراورشیخوپورہ میں قائم کی جائیں گی۔ یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی سیالکوٹ کے قیام کےلئے 16 ارب 60 کروڑ روپے ،یونیورسٹی آف ڈی جی خان کیلئے 2 ارب روپے،گوجرانوالہ یونیورسٹی کے لئے 3 ارب روپے بابا فرید یونیورسٹی پاکپتن کے قیام کیلئے 2 ارب روپے،اٹک یونیورسٹی کیلئے 2 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ایمرسن یونیورسٹی کیلئے 50کروڑ روپے،حافظ آباد یونیورسٹی کیلئے ایک ارب انڈس یونیورسٹی راجن پور کیلئے ایک ارب حافظ آباد یونیورسٹی کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیار کی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی 17ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مالکن کے تشدد سے 15 سالہ ملازمہ جاں بحق ۔۔ لاش پنکھے سے لٹکا دی