(24 نیوز)سابق وزیراعلیٰ سندھ اور جے ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیراعلیٰ سندھ اور جے ڈی اے رہنما ارباب غلام رحیم نے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ۔
ارب غلام رحیم کاکہناہے کہ وزیراعظم سے ملاقات کر کے پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم سے سندھ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی ہے، انہوں نے مجھے پارٹی کی مقامی قیادت سے رابطوں کی ذمہ داری سونپی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار انور اقبال بلوچ کراچی میں انتقال کرگئے