(ما نیٹر نگ ڈیسک) حسن علی نے کہا ہے کہ اگر ہم نیت اور محنت کرلیں تو کچھ بھی ناممکن نہیں اور میں اس کی تازہ ترین مثال ہوں۔شروع سےہی بے خوف کرکٹ کھیلتے تھے مگر فرسٹ کلاس کرکٹ میں متاثرکن کارکردگی نے اعتماد میں اضافہ کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق حسن علی کا کہنا ہے کہ کمر کی انجری کے بعد کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لیے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا مگر اس مشکل وقت میں اہلیہ اور ماں باپ کے ساتھ ساتھ شعیب ملک اور سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بہت حوصلہ افزائی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں تو یقیناََ میں کم بیک بھی کرسکتا ہوں۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر دباؤ تھا۔اس دوران نو فرسٹ کلاس میچز میں شرکت اور پھر عمدہ کارکردگی نے بہت حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایک بہترین آل راؤنڈر بننا چاہتے تھے، خوشی ہے کہ حالیہ فارم اس خواہش کو تقویت دے رہی ہے۔ انہیں بیٹنگ شروع سے ہی پسند تھی اور انجری کےدوران جب موقع ملا تو بیٹنگ پر خاص توجہ دی۔ اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرپر اپنی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت پر بہت کام کیا۔
حسن علی کے مطابق زندگی میں خود اعتمادی بہت ضروری ہے، اچھی گیند پر بھی کوئی بیٹسمین باؤنڈری لگا سکتا ہے مگر اس موقع پر دباؤ کا شکار ہونے کی بجائے اپنی بنیادی باؤلنگ پر واپس آجانا چاہیے تاکہ بلے باز کو مشکلات کا شکار کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کے اپنی شادی سے متعلق مزید انکشافات