حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی ۔۔ بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آ گیا

Jul 01, 2021 | 18:33:PM
 حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی ۔۔ بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا حریم شاہ کی شادی کی خبروں کے حوالے سے کہنا تھا کہ ایسی حرکتوں کی کوئی حیثیت نہیں، یہ سوشہ ہے اور ملکی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے خبریں پھیلائی جا رہی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کے بعد صحافیوں کی جانب سے حریم شاہ کی سندھ کی سیاسی شخصیت سے شادی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو پہلے مسکرائے، لمبی آہ بھری اور پھر اپنے انداز میں بولے ’یہ شوشہ ہے شوشہ، مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی باتیں لے آتے ہیں۔
 یادرہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:والد کی وفات پر برطانیہ سے آئی لڑکی سے زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار