(24 نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو مکمل صحت یابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل صحت کی خرابی کے باعث مولانا فضل الرحمان کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، وہ کچھ دن آئی سی یو میں رہے جس کے بعد ان کو کمرے میں منتقل کردیا گیا تھا۔
ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن بیماری کے سبب ایک ہفتے سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔مولانا فضل الرحمٰن آج رات اسلام آباد روانہ ہوں گےاور 4 جولائی کو سوات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) جلسے میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:حسن علی نے شا ہد آفریدی اور شعیب ملک کی تعریفوں کے ڈھیر لگا دیئے