نیب نے وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کابیان مستردکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب)نے وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کابیان مستردکردیا۔
نیب اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سعیدغنی کابیان حقائق کے منافی،بے بنیاداورگمراہ کن ہے،بیان خورشیدشاہ اوراعجازجاکھرانی کیسزپر اثراندازہونے کی کوشش ہے،سعید غنی کا بیان مبینہ طور پر ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ اعجازجاکھرانی کیخلاف 2ریفرنس احتساب عدالت سکھرمیں دائرکئے،قانون کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پہنچی،پر تشددکارروائیوں کے باعث نیب سکھر کے افسران زخمی ہوئے،
نیب کاکہناہے کہ نیب سکھر نے پولیس سٹیشن سول لائن جیکب آباد میں وارنٹ گرفتاری کااندراج کرایا،وارنٹ گرفتاری کی تصدیق شدہ کاپی نیب کے پاس موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی طبیعت خراب۔۔ ہسپتال داخل