(24 نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہو گیا۔نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے 93ہزار 21 روپے ہے۔
صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1776 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی سندھ کے وزیر سے شادی ۔۔ بلاول بھٹو کا موقف بھی سامنے آ گیا