حریم شاہ کی شادی کے حوالے سے وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا ٹویٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کے بعد وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسن شاہ نے بھی ٹک ٹاک اسٹار کی شادی پر ردعمل کے طور پر ٹوئٹ کردیا۔
صوبائی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے، یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انہیں استعمال نہیں کرتے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حریم شاہ بھی دوسری بیٹیوں کی طرح ہماری بیٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوئے ان کو شرم آنی چاہیے۔
ہمارے معاشرے میں ماں بیوی بہن بیٹی کا بہت احترام ہے یہ ہمارے سرکا تاج ہوتی ہیں ہم دشمنوں کےخلاف یااپنی شہرت کے لیے انھیں استعمال نہیں کرتے۔ جو لوگ بھی اس کے پیچھے ہیں اُن کو شرم آنی چاہیے ایک عورت کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہوۓ
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) June 30, 2021
یہ بھی پڑھیں:حریم شا ہ کے اپنی شادی سے متعلق مزید انکشافات