(24 نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ کو اطمینان بخش قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا،جس میں ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدنے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجودتھے۔
پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی نے ملکی داخلی صورتحال ، افغانستان ،بھارت اور کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی،اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اورچاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوئے، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف،بلاول بھٹو، یوسف رضا گیلانی اورشیری رحمان شریک ہوئیں،وفاقی وزرا شیخ رشید،فوادچودھری ،شاہ محمود قریشی اورپرویزخٹک نے بھی شرکت کی،احسن اقبال، خواجہ آصف ،سعدرفیق ،رانا تنویر ،شاہد خاقان عباسی ،رانا ثنا اللہ اورمولانا اسعدمحمود بھی شریک ہوئے۔ان کے علاوہ فروغ نسیم ،خالد مقبول صدیقی اورامیر حیدر ہوتی بھی اجلاس میں موجود تھے ۔وزیر اعظم عمران خان نے شرکت نہیں کی۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کیمرہ بریفنگ ہوئی تفصیلات نہیں دے سکتا ،ان کاکہناتھا کہ بریفنگ تفصیلی تھی جس سے مطمئن ہیں ،شہبازشریف نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ اچھی ہوئی ،بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی ،موجودہ صورتحال پر بریفنگ اطمینان بخش ہے ،موجود ہ صورتحال میں دی جانے والی بریفنگ جامع رہی ۔
صحافی کے سوال ”اڈے نہ دینے سے متعلق بیان پر کیا کہیں گے “کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وہ تو آپ کو پتہ ہے ،وزیراعظم آج نہیں آئے کیا کہیں گے کے سوال پر شہبازشریف نے جواب نہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: برآمدات میں 18 فیصد اضافہ۔جون میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی۔۔، عبدالرزاق داﺅد