فنانس ایکٹ2021 کے تحت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فنانس ایکٹ2021 کے تحت متعدد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ بینک سے رقم نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیا گیا،بینکنگ آلات پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس واپس لے لیاگیا۔
ایف بی آر کامزید کہناہے کہ ڈومیسٹک یا انٹرنیشنل فضائی سفرپر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کردیاگیا،معدنیات، سی این جی سٹیشنزپر ودہولڈنگ ٹیکس بھی واپس لے لیاگیا،بعض پٹرولیم مصنوعات پر ودہولڈنگ ٹیکس وصول نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں اضافہ