قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہمارے سوالات کے جوابات دیئے گئے، شاہد خاقان عباسی

Jul 01, 2021 | 20:40:PM
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں ہمارے سوالات کے جوابات دیئے گئے، شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہمارے جو سوالات اس کے جوابات دیئے گئے، یہاں کوئی فیصلے نہیں ہو رہے ،ہمیں حقائق سے آگاہ کیاگیا۔
قومی سلامتی کے حوالے سے پارلیمانی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت پالیسی بناتی ہے، پالیسی کس طرح بن رہی ہے اور کیا سوچ ہے وہ بتایاگیا،حقائق تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور سوچ بھی تبدیل ہوتی رہتی ہے،افغان صورتحال اور چیلنجز سے متعلق آگاہ کیا گیا، یہ پارلیمان کے پراسیس کاحصہ ہے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ بتایا گیاکہ افغان بارڈر کی فینسنگ مکمل ہو گئی ہے،ہم اپنی سوچ اور خیالات سے پارلیمان میں آگاہ کردیں گے، یہ سیاسی یکجہتی ہے کہ دونوں ایوانوں کے 100 کے قریب لوگ بیٹھے ہیں ۔ سپیکر صاحب سکون سے ایوان چلا رہے ہیں، کسی نے کسی کو کتاب نہیں ماری ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان کو خارجہ پالیسی پر اور بارڈرز پر چیلنجز ہیں سب پر بات ہوئی ہے،پارلیمان ہوتی ہی عوام کے مسائل پر بات کرنے کیلئے ہے،اپوزیشن کی ڈیمانڈپر یہ بریفنگ دی جارہی ہے ، ڈورن حملے افغان جنگ کے دوران ہوتے رہے،ڈرون حملے ایک حقیقت تھے، آج نیشنل سکیورٹی کے علاوہ کسی چیز پر بات نہیں ہوئی ،شواہد ہیں کہ پاکستان میں جو دہشتگردی ہوئی اس کے بیرونی عوامل ہیں۔ 
 ایک سوال ”سپہ سالار کے چہرے پر مسکراہٹ تھی کیا“کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ سپہ سالار دور تھے نظر نہیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف نے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ کو اطمینان بخش قراردیدیا