امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی بر قرا ر۔۔ ہلاک افراد کی تعداد 486ہوگئی

Jul 01, 2021 | 21:09:PM
امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی بر قرا ر۔۔ ہلاک افراد کی تعداد 486ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی کا را ج بر قرا ر۔کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں غیرمعمولی گرمی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 486ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق برٹش کولمبیا،مینی ٹوبا اور شمال مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے گرمی کی لہرموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔ شہر وینکوور میں جمعہ سے بدھ تک 486 افراد کی اچانک اموات ہوئیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وینکوورمیں سیکڑوں اموات کا تعلق ہیٹ ویو سے ہوسکتا ہے۔امریکی ریاست اوریگون کے ہیلتھ آفیشلز کا کہناہے کہ شدید گرمی کی وجہ سےاب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واشنگٹن کے کچھ علاقوں، ریاست اوریگون،اڈہاو اور مونٹانا میں ہیٹ وارننگ جاری کردی گئی ۔گرمی سے بچنے کے لیے وینکوور میں 25 ایئرکنڈیشنڈ کولنگ سینٹرز قائم کردیےگئے ہیں جبکہ شدید گرم موسم کے سبب سکول بھی بندکردیےگئےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نائب قا صد کی ریٹائر منٹ پر سی ای او با چا خان ائیر پو رٹ نے نئی مثا ل قا ئم کر دی