(24 نیوز)افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈرجنرل سکاٹ ملرنے طالبان کودھمکی دیدی، جنرل سکاٹ ملر کاکہناہے کہ طالبان فوراًحملے روکیں نہیں توفضائی کارروائی کریں گے۔
امریکی افواج کے کمانڈر کاکہناہے کہ ہم نے طالبان کوواضح کہہ دیاکہ وہ تشدد کاراستہ ترک کردیں، ہم افغانستان میں فضائی حملے نہیں کرناچاہتے،جنرل سکاٹ ملر نے کہاکہ اگرطالبان کے حملے نہ رکے توفضائی کارروائی کاآپشن استعمال کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان وزارت دفاع کا 200 سے زائد طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ