(ما نیٹر نگ ڈیسک) آرکنساس میں رہنے والی دو بہنوں نے باپ کے مرنے کے بعد انہیں شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔جس کی شا ید ہی کوئی مثال اس سے قبل ہو ۔
تفصیلا ت کے مطابق انسٹا گرام پر جا ری کی گئی اس ویڈیو میں کہا گیا کہ ان دو نوں بہنوں کے والد کورونا وائرس کے باعث دنیا سے چلے گئے تاہم جانے سے قبل انہوں نے ایک نوٹ لکھا۔
اینا ہارپ نامی صارف نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ ان کے والد کچھ ماہ قبل دنیا سے چلے گئے مگر مرنے سے قبل انہوں نےہسپتال کے بیڈ پر بیٹیوں کیلئے نوٹ چھوڑا۔اس نوٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ ایک شاندار زندگی رہی۔
دونوں بہنیں باپ کے پیغام سے اس قدر متاثر ہوئیں کہ انہوں نے اس آخری نوٹ کے الفاظ کا ہاتھ پر ٹیٹو بنوالیا۔
ویڈیو میں کہنا تھا کہ زندگی ان کی مسکراہٹ کے بغیر بالکل ادھوری ہے، میں شکرگزار ہوں کہ یہ میرے والد تھے، وہ ہمیں ہمیشہ یاد آئیں گے۔
اس ویڈیو پر کئی صارفین نے تبصرے کیے اور اس بہترین طریقے سے خراجِ تحسین پیش کرنے پر دونوں بہنوں کو خوب داد دی۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ پو لیس پنجا ب میں 13 ہزار نئی بھرتیاں کرنے کا اعلان