لکنت کا شکار پا کستانی قا ری کی قرات کے عالمی مقابلے میں دوسری پو زیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قاری سلمان محمود المدنی کی دبئی میں ہونے والے قرات کے عالمی مقابلے میں دوسری پوزیشن آگئی مگر یہ کو ئی معجزہ ہی سمجھ لیں کہ وہ عا م یاروز مرہ کی گفتگو میں لکنت کا شکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی میں دنیا بھر کے 200 قاریوں کے درمیان حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد المکتوم کی سرپرستی میں قرات کا عالمی مقابلہ انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ کے نام سے ہوا جس میں یصل آباد سے تعلق رکھنے والے قاری سلمان محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں 20 ہزار درہم انعام دیا گیا۔
حاضرین کو یہ بات بھی ورطہ حیرت میں ڈال دینے والی تھی کہ قاری سلمان کی عام گفتگو میں لکنت ہے لیکن وہ جب کلام اللہ پڑھتے ہیں تو ایسی روانی پیدا ہوجاتی ہے کہ سننے والا اس میں کھو جاتا ہے۔
یا د رہے کہ انٹرنیشنل قرآن ایوارڈ ہرسال دبئی میں منعقد ہوتا ہے جس میں رواں سال متحدہ عرب امارات کے قاری نے پہلی ،پا کستانی قا ری نے دوسری جبکہ بنگلادیش کے قاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹا ک صا رفین کیلئے خو شخبری۔۔